NEWS

A three-member delegation of the Republic of Belarus called on Lt Gen Inam Haider Malik, Chairman NDMA today in his office. The Belarus delegation was led by Deputy Minister for Emergency Situation, Major General Bolotov Igor, including members Colonel Fesenka Siarhei, Lt Col Haishun Kanstantin of Internal services. Ambassador of Belarus to Pakistan H.E. Mr. Andrei Metelitsa was also present during the meeting. 

Chairman NDMA thanked the visiting delegation of the Belarus and its government, for the humanitarian aid provided for flood affectees of Pakistan. Chairman NDMA deliberated upon the need for cooperation among both countries in the field of disaster management specifically exchange of experts for learning purpose from each other’s experiences. He stressed upon the need for devising an institutionalized mechanism at regional level for dealing with the challenges posed owing to the climate change. 

Chairman NDMA also proposed to make an executive common group of regional stakeholders based on three basic components, i-e, formation of academic group including think tanks/researchers, training of disaster managers on latest technology driven modules and collaboration of international partners to provide funds for the first two components. He also informed the delegation that Pakistan is working on tranforming its approach towards disaster management for being proactive rather than reactive.

Maj Gen Bolotov Igor head of the delegation, on behalf of President of the Belarus expressed solidarity and offered condolences on the loss of precious lives owing to the devastating floods. The visiting delegation assured full support from the Government of Belarus in the fields of disaster management training, exchange of experts, officials and students 

Both sides agreed to work on aspects of key action areas of mutual cooperation and engagement during emergency response and disaster mitigation. The officials at the end signed the handing/taking documents of relief assistance provided by the Belarus Government.

*******

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

پریس ریلیز

 پاکستان اور بیلاروس کے درمیان آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق۔

 22 دسمبر، 2022: اسلام آباد۔

جمہوریہ بیلاروس کے تین رکنی وفد نے جمعرات کے روز چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کی۔  بیلاروس کے وفد کی قیادت نائب وزیر برائے ہنگامی صورتحال، میجر جنرل بولوٹوف ایگورنے کی۔کرنل فیسنکا سیارہی،انٹرنل سروسزکے لیفٹیننٹ کرنل ہیشون کانستانتین بھی وفد کا حصہ تھے۔اس موقع پر پاکستان میں بیلاروس کے سفیر اینڈری میٹیلیسا بھی موجود تھے۔

 

چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے فراہم کی جانے والی امداد پر بیلاروس کی حکومت اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔  چیئرمین این ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور مشاہدات کے تبادلے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے علاقائی سطح پر ایک ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

چیئرمین این ڈی ایم اے نے علاقائی معاون اداروں کا ایک مشترکہ گروپ بنانے کی تجویز بھی پیش کی جس میں تین بنیادی اجزاء کو شامل کیا جا ئے جیسا کہ تحقیق کے لیے اکیڈمک گروپ کی تشکیل بشمول تھنک ٹینکس، جدید ترین ٹیکنالوجی کے اصولوں پر استوار ماڈیولز پر آفات سے نمٹنے کے شعبہ سے منسلک افراد کی تربیت اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے پہلے والے دونوں اقدامات کے لیے فنڈ کی فراہمی۔انہوں نے وفد کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اپنے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر کام کر رہا ہے تاکہ آفات سے پہلے آفات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ 

 

وفد کے سربراہ میجر جنرل بولوٹوف ایگور نے بیلاروس کے صدر کی جانب سے پاکستان  میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا۔  وفد نےآفات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد، ماہرین کی ٹریننگ  اور طلباء کے تبادلے کے لیے حکومت بیلاروس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

دونوں فریقوں نے ہنگامی صورتحال اور آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک کے افسران نے بیلاروس کی جانب سے فراہم کردہ امدادی سامان کے حوالے سے دستاویزات پر دستخط کئے۔