NEWS

The session was attended by representatives of PMD, FFC, PDMAs/SDMA/GBDMA, FFD, SUPARO, Tarbela and Mangla Dam Management.

Chairman NDMA reviewed the situation of damages caused by the recent spell, the situation of major Dams and the regulation of river flows during the ongoing monsoon spell. 

PMD briefed about the rainfall observed in the areas of Punjab, Khyber Pakhtoonkhwa, Balochistan and Kashmir. They also informed about the expected rainfall in the Northern parts of Punjab, Khyber Pakhtoonkhwa(Malakand Division) and in AJ&K from 31 July to 6 August.

PDMAs briefed about the current situation in the respective provinces andhighlighted the rescue and relief work carried out during the recent spell.

FFD reported that no high flood situation is expected in any major rivers in the coming week. However, a fresh spell of moderate intensity with heavy rainfall at scattered places is expected from 5 to 7 August.

Mangla and Tarbela Dam management briefed that the dams are filled at 85% and 86% of their capacity respectively.

Chairman NDMA instructed relevant departments to carryout flood damage assessment and gather accurate data. He also instructed PDMAs/ GBDMA/ SDMA to carryout mock exercises and increase awareness among the masses about the remedial measures to be taken during the season and to monitor the changing situation vigilantly.

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینیکے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ خصوصی نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم ایز، پی ایم ڈی، فیڈرل فلڈ کمیشن، سپارو، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن، تربیلا اور منگلا ڈیم مینجمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات، بڑے ڈیموں کی صورتحال اور جاری مون سون کے دوران دریا کے بہاؤ کے ریگولیشن کا جائزہ لیا۔

پی ایم ڈی نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر کے علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے پنجاب کے شمالی علاقوں، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ ڈویژن) اور آزاد جموں و کشمیر میں 31 جولائی سے 6 اگست تک متوقع بارشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ پی ڈی ایم ایز نے متعلقہ صوبوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور حالیہ بارشوں کے دوران کیے گئے امدادی کاموں پر روشنی ڈالی۔

ایف ایف ڈی نے اطلاع دی ہے کہ عنقریب  کسی بھی بڑے دریا میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کی توقع نہیں ہے۔ تاہم، 5 سے 7 اگست تک مختلف مقامات پر بارون کے سارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔

منگلا اور تربیلا ڈیم کی انتظامیہ نے بریفنگ دی کہ ڈیم بالترتیب اپنی گنجائش کا 85 اور 86 فیصد بھر چکے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور درست اعداد و شمار جمع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ پی ڈی ایم ایز کو مشقیں کرنے اور موسم کے دوران اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں عوام میں آگاہی بڑھانے اور بدلتی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی

۔