NEWS

NDMA held an interactive session with Humanitarian Partners at National University of Science & Technology (NUST). Chairman NDMA, Lieutenant General Inam Haider Malik presided the meeting. Members of Pakistan Humanitarian Forum (PHF) and National Humanitarian Network (NHN) as well as representatives of international NGOs participated.

The session aimed at strengthening coordination & collaboration across the disaster management cycle with focus on disaster risk reduction for combating the vulnerabilities of natural hazards. It also discussed the key identified areas pertaining to implementation of climate resilience and adaptation in Pakistan. 

Chairman NDMA shared the Remodeled National Preparedness & Response framework with participants.  He highlighted that National Disaster Management Think Tank and Emergencies Operations Center would be cornerstone of remodeled framework to transform climatic emergency response from reactive to proactive mode. He also underlined the need of technology-based early warning system, common operating picture for early warnings and conducting simulation exercises to mitigate the impact of natural calamities. 

Chairman NDMA laid stress on multi-sectoral need assessment survey during pre-disaster phase and strengthening of District Disaster Management Authorities (DDMAs) to protect vulnerable groups from adverse impact of disaster. At humanitarian front, he called for coordination among NGOs/INGOs with National Volunteers to steer disaster management and response in the country.

Participants appreciated the determination of NDMA to synergize efforts and organize dialogue with academia and relevant stakeholders for active participation for remodeling of disaster management in Pakistan.  

Representatives of NGOs/ INGOs & Academia drew attention on various issues related to administration, disaster mitigation & compounding approaches, allocation of resources and project funding for academic researchers in field of disaster management. Chairman NDMA acknowledged the observations and assured that recommendations from this session would be taken into fold of Remodeled framework for National Preparedness & Response system.

**********

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

پریس ریلیز

این ڈی ایم اے کی جانب سے فلاحی تنظیموں کے ساتھ رابطہ اجلاس کا انعقاد 

19 جنوری، 2023، اسلام آباد

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں فلاحی تنظیموں کے ساتھ رابطہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک  نےکی۔  مزکورہ  سیشن میں پاکستان ہیومینٹیرین فورم (PHF) اور نیشنل ہیومینٹیرین نیٹ ورک (NHN) کے اراکین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی این جی او کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد قدرتی آفات کے خطرات کے تدارک اور آفات سے نمٹنے کے نظام کو موئثر اور فعال بنانے پر غور کر نے کیساتھ تمام معاون اداروں میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے موئثر اور مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین NDMA نے قومی سطح پر تیاری اور رسپانس کے نئے تشکیل شدہ فریم ورک کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ نئے تشکیل شدہ فریم ورک کے زریعے موسمیاتی تبدیلیوں اور ہنگامی صورتحال سے پیشگی نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ تھنک ٹینک اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر مرکزی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے لیے جدید تکنیکی اصولوں پر استوار ابتدائی انتباہی نظام کے لیے مشترکہ آپریشن اورفرضی مشقوں کے انعقاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے آفات سے پہلے پیشگی تیاری کے لیے متعلقہ اداروں اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (DDMAs) کو مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ آفات کے خطرے سے دوچار عوام کو آفات کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔انہوں نے فلاحی اقدامات کے محاذ پراین جی اوز/آئی این جی اوز کے درمیان قومی رضاکاروں کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور رسپانس کومزید موئثر اور فعال بنایا جا سکے۔

شرکاء نے NDMA اور تمام معاون اداروں کے اقدامات کو ہم آہنگ کرنے اور پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ازسرنو تشکیل کے لیے تعلیمی اداورں اور متعلقہ معاون اداروں کے ساتھ مکالمے کے انعقاد کو سراہا۔

این جی اوز/آئی این جی اوز اورتعلیمی اداروں کے نمائند گان نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں انتظامیہ، تعلیمی محققین،آفات کے خطرات کے تدارک اور تمام متعلقہ شعبوں میں ہم آہنگی، وسائل کی تقسیم اور پروجیکٹ فنڈنگ سے متعلق مختلف امور پر توجہ مبذول کروائی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے شراکاء کی تجاویز و آراء کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ اس سیشن کی سفارشات کو قومی سطح پر تیاری اور رسپانس سسٹم کے ازسر نو تشکیل شدہ فریم ورک میں شامل کیا جائے گا۔