NEWS

Chairman NDMA, Lieutenant General Inam Haider Malik presided National Monsoon Coordination Conference and outlined the discussion areas for the conference. It was aimed to foster coordination and review monsoon preparedness measures among all stakeholders. Chairman IRSA and representatives of MoCC, MoHSR, PDMAs/SDMA/GBDMA, Emergency services, PMD, SUPARCO, NHA, Armed Forces, CDA/ICT, PHF, NHN, FWO, Emergency Response Agencies and UNOCHA, UNDP and WHH Representatives attended the conference.

Chairman NDMA underscored the significance of preparedness by learning from the experiences of Floods 2022, timely training of responders and reviewing stock positions for monsoon contingencies. He instructed to issue tangible advisories and guidelines for general public, humanitarian organizations and line departments.  He noted that proactive measures are essential in mitigating disaster impact and called for tangible actions before disaster strikes. 

PMD briefed on weather outlook for next three months and predicted that there is a possibility of extreme weather events in the summer of 2023, which could lead to riverine floods, flash flooding, landslides, and urban flooding. Farmers should be prepared for these events and plan accordingly. Chairman IRSA updated on position of water reservoirs and informed that 2.33 MAF water being maintained as of June 14.

PDMAs, GBDMA, and SDMA presented details of public awareness campaigns and mock exercises for monsoon contingencies. 

Chairman NDMA directed Provincial 

Authorities to coordinate with local NGOs and humanitarian organizations to maximize outreach to local communities and alignment of their resources according to PMD’s weather projections.

مون سون کے حوالے سے تیاریوں کے جائزہ اور متعلقہ اداروں کے مابین مفاہمت پیدا کرنے کے لیے کوآرڈینیشن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے لائحہ عمل وضع کیا۔ کانفرنس میں چئیرمین IRSA کے علاوہ وزارت موسمیات،وزارت صحت  PDMAs/SDMA/GBDMA، ایمرجنسی سروسز، محکمہ موسمیات پاکستان،  SUPARCO، NHA، مسلح افواج،CDA/ ICT،  پاکستان ہیومیٹیرین فورم، نیشنل ہیومینیٹرین نیٹ ورک،FWO، اور ایمرجنسی رسپانس ایجنسیوں،UNOCHA، UNDP،WHH کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چئیرمین این ڈی ایم اے نے 2022 کے سیلاب کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری اور پیشگی اقدامات بلخصوص امدادی اہلکاروں کی تربیت، ضروری مشینری کی بر وقت موجودگی کے حوالے سے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں ہدایت کی کہ عوام میں احتیاطی تدابیرکے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیموں اور ذیلی اداروں کے لیے بھی واضح لائحہ عمل مرتب کیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آفات سے پہلے ان کی تیاری اور بر وقت اقدامات آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  

محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے آنے والے تین ماہ کے حوالے سے موسمی صورتحال کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 2023 کے موسم گرما کے دوران موسمی شدت کے پیش نظر مختلف علاقو ں میں دریائی سیلاب، شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈ نگ جیسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کسانوں کے لیے ہدایت جاری کی گئی کسی بھی ممکنہ موسمی صورتحال سے پیش نظر پیشگی تیاری اور ضروری اقدامات کی یقینی بنایا جائے۔ چئیرمین IRSA کی جانب سے ڈیموں میں پانی کے موجودہ ذخیرہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ 

کانفرنس کے دوران تمام صوبائی اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے عوام میں آگاہی اور تربیتی مشقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے صوبائی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام فلاحی تنظیموں، ذیلی اداروں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیش گوئی کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی تیاریاں بر وقت مکمل کریں۔