Acting Chairman NDMA presided NEOC session with key stakeholders on current monsoon situation. The session was attended by representatives of PMD, FFC, PDMAs/SDMA/GBDMA, FFD, Provincial and Irrigation Departments, SUPARCO and PCIW.
Acting-Chairman NDMA reviewed situation of major Dams and regulation of river flows during ongoing monsoon spell.
- PMD briefed about the heavy rainfall observed in the areas of Sindh and Punjab and the expected heavy rainfall in the Northwestern Parts of Balochistan and in the Northern parts of Punjab, Khyber Pakhtoonkhwa from 26 July to 1 August.
- PDMAs highlighted the rescue and relief work carried out in the respective areas after the recent spell of rain.
- FFD reported that Tarbela and Mangla Dams are at 81% and 77% of the storage capacity respectively and further highlighted that encroachments in Ravi river bed around Shahdara Bridge area and downstream Mangla Dam should be cleared timely by provincial authorities.
Acting Chairman NDMA instructed relevant departments to strengthen coordination among all relevant departments to streamline disaster mitigation and contingency plans. He also emphasized undertaking encroachment clearance in and around river beds and conducting public awareness campaigns to maximize the general public’s knowledge of risk associated with monsoon season and enhance vigilant monitoring of rivers and reservoirs during monsoon season.
مون سون کے حوالے سے صورتحال کے جائزہ کے لیے این ڈی ایم اے کا تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدرات قائم مقام چئیرمین این ڈی ایم اے نے کی۔ سیشن میں محکمہ موسمیات پاکستان،فیڈرل فلڈ کمشن، پی ڈی ایم اے/ ایس ڈی ایم اے/ جی بی ڈی ایم اے،فیڈرل فلڈ ڈویژن،صوبائی اداروں،سپارکو اور پی سی آئی ڈبلیو کے نمائند گان شریک تھے۔
قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون کے دوران بڑے ڈیموں سمیت دریا وں کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔
محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے سیشن کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ پنجاب اور سندھ میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جبکہ 26جولائی تا یکم اگست تک پنجاب بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کے شمالی علاقوں میں مزید تیز بارشیں متوقع ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے حالیہ بارشوں کے بعد امداد و بحالی کے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
فیڈرل فلڈ ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم 81 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 77 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شاہدرہ پل کے قریب واقع دریائے راوی کی آبی گرگاہ اور منگلا ڈیم کے بہاؤ کے راستے میں موجود تجاوزات کو ہٹانے کے لیے صوبائی ادارے اقدامات کریں۔
قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں تاکہ آفات سے نمٹنے اور ہنگامی حالات کے منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے دریاؤں کے ملحقہ علاقوں میں موجود تجاوزات کو ہٹانے پر زور دیتے کہا کہ مون سون کے ممکنہ خطرات کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا جائے اور مون سون کے موسم میں دریاؤں اور آبی ذخائر کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔