NEWS

Chairman NDMA presided special NEOC session with key stakeholders on the current monsoon situation. The session was attended by representatives of PMD, FFC, PDMAs/SDMA/GBDMA, FFD, Tarbela and Mangla Dam Management.

Chairman NDMA reviewed the situation of damages caused by the recent spell, the situation of major Dams and the regulation of river flows during the ongoing monsoon spell.  

PMD briefed about the previous days rainfall observed in the country. They also informed about the expected rainfall in the North Eastern parts of Punjab, Khyber Pakhtoonkhwa, Islamabad and in Southern parts AJ&K in the coming week.

PDMAs briefed about the current situation in the respective provinces and highlighted the rescue and relief work carried out during the recent spell.

FFD reported that no flood situation is expected in any major rivers in the coming week.

Mangla and Tarbela Dam management briefed that the water level in dams and contingency measures in place.

Chairman NDMA instructed relevant departments to carryout flood damage assessment and gather accurate data. He also instructed PDMAs/ GBDMA/ SDMA to increase awareness among the masses about the remedial measures to be taken during the season and to monitor the changing situation vigilantly.

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مون سون کی موجودہ صورتحال پرنیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا خصوصی اجلاس ہوا۔NEOC کے خصوصی اجلاس کی صدارت چئیرمین این ڈی ایم اے نے کی۔ سیشن میں محکمہ موسمیات پاکستان، فیڈرل فلڈ کمشن، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، فلڈ فاکاسٹنگ ڈویژن،تربیلا اور منگلا ڈیم مینجمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات، بڑے ڈیموں کی صورتحال اور مون سون کے دوران دریاؤں کے بہاؤ کاجائزہ لیا۔

محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک میں گزشتہ دنوں کی بارشوں کے بارے میں تفصیلاًآگاہ کیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آنے والے ہفتے میں پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے جنوبی حصوں میں متوقع بارشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے متعلقہ صوبوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور حالیہ مون سون میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے سیشن کو آگاہ کیا کہ آنے والے ہفتے کے دوران بڑے دریاؤں میں کسی قسم کی سیلابی صورتحال متوقع نہیں ہے۔

منگلا اور تربیلا ڈیم کی انتظامیہ نے ڈیموں میں پانی کی سطح اور ہنگامی اقدامات کے حوالے سے تفصیلات دیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور درست اعداد و شمار جمع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کومون سون کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے وا لے اقدامات کے بارے میں عوام میں آگاہی بڑھانے اور موسمی صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کی ہدایت کی۔

۔