On behalf of Government of Pakistan, NDMA signed the grant agreement amounting to USD 1 million with Government of Republic of Indonesia for addressing the impact of severe floods in Pakistan. Chairman NDMA, Lieutenant General Inam Haider Malik and H.E. Adam Mulawarman Tugio, Ambassador to Pakistan signed the document today.
This Grant shall be utilized in recovery & rehabilitation of most vulnerable population to meet basic need of food, nutrition and shelter in the aftermath of Floods 2022. The portion of grant could be employed for resilience and disaster preparedness interventions in Pakistan.
Chairman NDMA expressed his gratitude to the Government and people of Indonesia for showing solidarity and extending humanitarian relief assistance for flood affectees in Pakistan. He urged to invest in building capacity of emergency response and preparedness through sharing experience and collaborated training programs disaster management regime. He also conveyed the deepest condolences for the losses during recent earthquake in Indonesia and wished for the earliest recovery.
The Ambassador reiterated to continue the support of vulnerable communities of flood affected areas by Government of Indonesia and laid stress on international community to help Pakistan in rehabilitation phase after devastating floods.
******
پریس ریلیز
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی
انڈونیشیا کی سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے ریلیف اور بحالی کیلئے امدادی گرانٹ، معاہدے پر دستخط کی تقریب این ڈی ایم اے میں منعقد
(اسلام آباد، 22 دسمبر، 2022)—حکومت پاکستان کی جانب سے، این ڈی ایم اے نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے انڈونیشیا کی حکومت کیطرف سے 10 لاکھ امریکی ڈالر کے گرانٹ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور پاکستان کے سفیر ایڈم ملاورمن توگیو نے گرانٹ کی دستاویز پر دستخط کیے۔
اس گرانٹ کی رقم کو سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے خوراک اور رہائش کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ گرانٹ کا ایک حصہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری کے لیے مختص کیا گیا ہے.
چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ تربیتی پروگراموں کے ذریعے ایمرجنسی رسپانس اور تیاری کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے انڈونیشیا میں حالیہ زلزلے کے دوران ہونے والے نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جلد از جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
سفیر نے انڈونیشیا کی حکومت کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی تک مدد کا اعادہ کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے مرحلے میں پاکستان کی مدد کرے۔